ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت میں شریک شیوسینا نے کسانوں کی حمایت اورسرکارکے خلاف نکالامورچہ

حکومت میں شریک شیوسینا نے کسانوں کی حمایت اورسرکارکے خلاف نکالامورچہ

Mon, 05 Jun 2017 13:42:14    S.O. News Service

ممبئی،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسانوں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شیوسینا نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔شیوسینکوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کسانوں کی ساری مانگیں پوری نہیں ہو جاتیں اس وقت تک تیزی سے تحریک جاری رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ شیوسینا حکومت میں شامل ہونے کے باوجود حکومت مخالف محاذمیں شامل ہوتی رہتی ہے۔غور طلب ہے کہ اپنے بہت مطالبات کو لے کر مہاراشٹر کے کسانوں نے جمعرات ایک جون سے تحریک کاآغازکیاہے۔ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے جمعہ کو کسان رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکتوبر تک کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا، جس کی وجہ سے ہفتے کے روز سے کئی مقامات پر کسانوں نے تحریک واپس لے لی تھی۔اس کے باوجود کسان اب بھی ہڑتال پر ہیں اور کسانوں کے مطالبات کولے کرشیوسیناسڑک پراتررہی ہے۔


Share: